وزیر اعظم عمران خان نے جو وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے، سینیٹر فیصل جاوید

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI)
وزیراعظم عمران خان کی بدولت پاکستان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کبھی عوام کو مایوس نہیں کریں گے، جو انہوں نے وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے۔

کسی کو کوئی این آر او نہیں مل رہا۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈیلیں راتوں رات ہو جاتی تھیں، اس معاملے میں دیکھیں کہ چیزوں کو شفاف رکھا گیا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ عمران خان کبھی آپ کو مایوس نہیں کریں گے، جو انہوں نے وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے، کسی کو کوئی این آر او نہیں مل رہا، جو پوری زندگی عمران خان نے کہا وہ بالآخر کر کے دکھایا۔

مزید پڑھیں :این آر او نے معاشرے کا بیڑا غرق کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بھی یہ کہا کہ بغیر ضمانت دئیے باہر نہیں جاسکتے، عدالت نے بھی فیصلہ دیا کہ بغیر ضمانت دیے باہر نہیں جا سکتے، بلکہ عدالت نے تو زیادہ سخت شرائط کردی دیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی قیادت میں ملک کو آگے لے کر جانا ہے، وزرا ء عمران خان کے وژن کے مطابق کام کرتے رہیں۔ منزل قریب ہے اور حسین ہے۔

Related Posts