گیس کے نئے ذخائر نہیں مل رہے، سسٹم میں 44فیصد مقامی گیس ہے،عامر طفیل

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوئی سدرن صارفین کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی
سوئی سدرن صارفین کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی

لاہور: سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے مینیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے کہا ہے کہ ملک میں قدرتی گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور نئے ذخائر نہیں مل رہے، سسٹم میں 44فیصد مقامی گیس رہ گئی ہے جبکہ باقی 56فیصد امپورٹڈگیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کے ذخائر ایک روٹی کی طرح ہیں اور سب صوبوں نے مل کر اور اتفاق سے اس روٹی کو کھانا ہے،دسمبر کے وسط سے جنوری کے آخر تک طلب کا دباؤ بڑھ سکتا ہے اور گھریلو صارفین کو ترجیح دیتے ہوئے باقی شعبوں کیلئے حکمت عملی مرتب کریں گے۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں واشگاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ کمپنی کی حدود میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی البتہ کھانا پکانے کے اوقات میں بعض علاقوں میں پریشر میں ضرور کمی ہو جاتی ہے جس کیلئے ہماری ٹیمیں ہر وقت کام کر رہی ہوتی ہیں۔

اس سلسلہ میں دو مراحل میں کام جاری ہے، پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ دوسرا مرحلہ آئندہ ایک سے ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگا جس سے گیس پریشر کی کمی کی شکایات کا ازالہ ممکن ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے پنجاب تک ایل این جی کی ایک ہی گیس پائپ لائن ہے اور اس میں پوری استعداد سے گیس آرہی ہے، اگر ایل این جی کے جہاز بندرگاہ پر پہنچ بھی جائیں گے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔

عامر طفیل نے کہا کہ گیس پائپ لائن پہلے ہی اپنی پوری استعداد سے چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کے بلوں میں اضافے کے بارے میں کہا کہ آٹھ سے نو ماہ صارفین ڈھائی سے تین سو روپے تک بل دیتے ہیں۔

Related Posts