وزیر اعظم عمران خان نے ”کامیاب جوان پروگرام” کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی قائم کردی

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
وزیر اعظم عمران خان نے ”کامیاب جوان پروگرام” کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی قائم کردی
وزیر اعظم عمران خان نے ”کامیاب جوان پروگرام” کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی قائم کردی

وزیر اعظم  پاکستان عمران خان نے ”کامیاب جوان پروگرام“ کے لیے 13 اراکین پر مشتمل اسٹیرنگ کمیٹی قائم کی ہے جس کے سربراہ وزیر اعظم خود ہوں گے۔

اسٹیرنگ کمیٹی میں وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور  وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے ساتھ ساتھ وزیر اقتصادی امور اور آئی ٹی بورڈ سربراہ بھی شامل ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کمیٹی کو اسٹرٹیجک پلاننگ اور ”کامیاب جوان پروگرام“ کی مانیٹرنگ کا اختیار دیتے ہوئے نوجوانوں سے متعلق حکومتی پالیسی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی پروگرام کے منصوبوں میں معاونت کے فرائض انجام دے گی۔

کمیٹی نئے حکومتی منصوبوں کے لیے تجاویز مرتب کرے گی جو ”کامیاب جوان پروگرام“ میں معاونت کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو پیش کی جائیں گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے تحریکِ انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے جس کے دوران اپوزیشن کے آزادی مارچ پلان سی پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

دارالحکومت اسلام آباد میں آج ہونے والے اہم اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو ملکی سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ دی جائےگی جبکہ فارن فنڈنگ کیس پر بھی گفتگو ہوگی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

Related Posts