افغانستان میں طالبان حکومت نے آزاد الیکشن کمیشن کو تحلیل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کابل:افغانستان میں نئی آنےوالی طالبان حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کوتحلیل کردیاگیا،ماضی میں اسی الیکشن کمیشن کے زیرنگرانی انتخابات منعقد ہوتے رہے تھے۔

طالبان حکومت کے ترجمان بلال کریمی نے اپنے ایک بیان میں کہا(آزاد الیکشن کمیشن اور آزاد انتخابی شکایات کمیشن کے وجود اور کام کرنے کی اب کوئی ضرورت نہیں،اگر ہم نے کبھی ضرورت محسوس کی تو اسلامی امارت ان کمیشنوں کو بحال کردے گی)۔

الیکن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق 2006 میں قائم شدہ آئی ای سی کو صدارتی سمیت ہر قسم کے انتخابات کا انتظام اور نگرانی کرنے کا حکم دیا گیا تھا،افغانستان کے سابق صدراشرف غنی کی حکومت کے  زوال تک  اس انتخابی  پینل کے سربراہ رہنے والے اورنگ زیب نے بتایا کہ اس کمیشن کو تحلیل کرنے کے بہت برے نتائج برآمد ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی ڈس انفارمیشن کے خلاف قرارداد اقوام متحدہ میں منظور

دوسری جانب انہو نے مزیدکہاکہ طالبان حکومت کی جانب سے عجلت میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ ڈھانچا موجود نہیں تو مجھے یقین ہے کہ افغانستان کے مسائل کبھی حل نہیں ہونگے کیونکہ اب یہاں کوئی انتخابات نہیں ہونگے۔

Related Posts