کتے کے کاٹنے پر 14 انجکشن مت لگوائیں، بچاؤ کے لیے ماہرین کی مفید تجاویز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کتے کے کاٹنے پر 14 انجکشن مت لگوائیں، بچاؤ کے لیے ماہرین کی مفید تجاویز
کتے کے کاٹنے پر 14 انجکشن مت لگوائیں، بچاؤ کے لیے ماہرین کی مفید تجاویز

کتا دیکھنے میں بلی یا بکری کی طرح کوئی معصوم جانور نہیں لگتا جس کے باعث عوام الناس میں خوف پہلے سے موجود ہوتا ہے اور جیسے ہی وہ بھونکتا ہے، بہت سے لوگ بھاگنا شروع کردیتے ہیں۔

Image result for Dog

ایسی صورتحال میں یاد رکھنے کا محاورہ یہ ہے کہ بھونکنے والے کتے کاٹتے نہیں ہیں، بالکل اسی طرح جیسے جو گرجتے ہیں، وہ برستے نہیں، تاہم حقیقت یہ ہے کہ کتا آپ کو کاٹے گا یا نہیں، اس کا دارومدار اس بات پر ہے کہ وہ نارمل ہے یا پھر پاگل۔

Image result for Mad dog

کتے کے کاٹے پر 14 انجکشن مت لگوائیں بلکہ بچاؤ کے لیے ماہرین نے جو مفید تجاویز دی ہیں ان پر عمل کریں۔ جدید علاج کے تحت ایک ماہ میں صرف 5 ٹیکوں کے کورس سے ریبیز وائرس سے نجات ممکن ہے۔ اس کے باوجود یہ جاننا اہم ہے کہ اگر کوئی پاگل کتا کاٹ لے تو انسان کو کیا کرنا چاہئے؟

Image result for Mad dog

خدانخواستہ کوئی پاگل کتا انسان کو کاٹ لے تو ریبیز وائرس کتے سے انسان میں منتقل ہو سکتا ہے۔ ریبیز وائرس سے بچاؤ کے لیے اینٹی ریبیز ویکسین (اے آر وی) کا استعمال ضروری ہے، تاہم اگر یہ ویکسین فوری طور پر دستیاب نہ ہو تو پہلی فرصت میں جراثیم کش صابن اور صاف پانی کی مدد سے زخم کو اچھی طرح دھونے سے وائرس کا خطرہ بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔زخم کو دھونے کے بعد کبھی اس کے اوپر پٹی مت باندھیں بلکہ کھلا چھوڑ دیں۔

زیادہ تر نجی ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نایاب ہے، تاہم سرکاری ہسپتالوں میں ریبیز ویکسین کی دستیابی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اس لیے اگر کتا کاٹ لے تو فوری طور پر کسی قریبی ہسپتال کا رُخ کریں تاکہ آپ کو ویکسین دی جاسکے۔

کتے کے کاٹے کے زخم کو معمولی زخم سمجھتے ہوئے اس پر عام ادویات کا استعمال کرنے سے گریز کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ گھریلو ٹوٹکوں سے بھی اجتناب ضروری ہے تاکہ کسی بھی قسم کی پیچیدگی سے بچا جاسکے۔

مزید پڑھیں: غذائی علاج: شوگر کے مریضوں کے لیے 7 مفید پھل، سبزیاں اور دیگر غذائیں

Related Posts