درجنوں شکایات موصول، ٹوئٹر کی عمارت سے بڑا اور چمکدار ”ایکس“ اتار دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سان فرانسسکو: درجنوں شکایات موصول ہونے کے بعد ٹوئٹر کی عمارت کی چھت پر سے بڑا اور چمکدار لوگو ”ایکس“ کا حرف اتار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کے نام سے مشہور ایلون مسک کی میسجنگ کمپنی ایکس کے صدر دفتر کے طور پر استعمال ہونے والی عمارت کی چھت سے درجنوں شکایات کی وصولی کے بعد ”ایکس“ اتار دیا گیا جس سے قبل طویل گفت و شنید ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

گائے کے دودھ سے زخم تیزی سے بھرجاتے ہیں۔سائنسی تحقیق

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو کے سٹی بلڈنگ ڈپارٹمنٹ نے متعدد شکایات درج کیں جبکہ متعلقہ علاقے میں رہائش پذیر افراد نے ”ایکس“ سے پھوٹنے والی روشنی کو اپنے معمولات میں مداخلت قرار دیا۔

اکتوبر کے دوران ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدا اور یہ اعلان کیا کہ نئی کمپنی کا صدر دفتر سان فرانسسکو میں ہی رہے گا جبکہ یہ خوبصورت شہر ہے تاہم ایلون مسک کا وعدہ وفا نہ ہوسکا۔ عمارت ”ایکس“ سے محروم ہوگئی۔

سٹی ڈپارٹمنٹ آف بلڈنگ انسپکشن کے ایک ترجمان نے پیر کے روز ای میل کے ذریعے کہا کہ یکم اگست کی صبح بلڈنگ انسپکٹرز نے ”ایکس“ گرائے جانے کا معائنہ کیا جبکہ بلا اجازت تنصیب کیلئے جرمانے کا تعین کیا جارہا ہے۔

 

Related Posts