اپوزیشن کی طرف سے مستقبل میں کوئی مارچ یا دھرنا نظر نہیں آتا۔ہمایوں اختر خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن کی طرف سے مستقبل میں کوئی مارچ یا دھرنا نظر نہیں آتا۔ہمایوں اختر خان
اپوزیشن کی طرف سے مستقبل میں کوئی مارچ یا دھرنا نظر نہیں آتا۔ہمایوں اختر خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ مستقبل میں اپوزیشن کی طرف سے کوئی مارچ یا دھرنا نظر نہیں آتا۔ اپوزیشن صرف اپنے مفادات کا تحفظ چاہتی ہے جس کے لیے عوام کو دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حالات بہت مشکل اور مسائل بہت پیچیدہ تھے، اس کے باوجود پی ٹی آئی حکومت نے کامیابیاں حاصل کیں اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کو اپنی بقاء خطرے میں پڑتی دکھائی دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی: بھارتی فوج کی جارحیت سے دو افراد کی شہادت پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا اظہارِ افسوس

انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام مل کر اپوزیشن کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مسئلہ کشمیر پر حکومت کی طرف سے ٹھوس مؤقف گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جو تقریر کی اسے پوری دنیا میں پذیرائی حاصل ہوئی۔

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہمایوں اختر خان کا کہنا تھا کہ ہم پوری دنیا کو مظلوم کشمیریوں کے حق میں کھڑا کرنا چاہتے ہیں اور ہماری مخلصانہ کاوشوں کے مثبت نتائج بھی جلد سامنے آئیں گے۔ایسے حالات میں  اپوزیشن کی میں نہ مانوں کی رٹ کسی طرح بھی قابل قبول نہیں۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا  کہ ایم کیو ایم کے 250 کارکنان اور ہمدردوں کو 30 ستمبر کو سرکاری سرپرستی میں قتل کیا گیا، آج 31 سال بعد بھی بھول نہیں سکتے۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 250 افراد کو قتل کردینے والے آج تک آزاد گھوم رہے ہیں لیکن  ہم شہداء کے خون سے کبھی غداری نہیں کرسکتے۔ حیدر آباد، لطیف آباد، قلعہ چوک اور تلسی داس روڈ سمیت مختلف علاقوں میں قتل عام ہوا جو آج بھی ہماری آنکھوں کے سامنے گھومتا ہے۔ شہدا کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں لیکن انصاف کا کہیں نام و نشان نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:   250 ایم کیو ایم کارکنان اور ہمدردوں کے قتل پر انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں ۔خالد مقبول

Related Posts