یکم جون تک پاکستان میں کسی بھی قسم کے امتحانات نہیں ہوں گے۔وزیرِ تعلیم کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یکم جون تک پاکستان میں کسی بھی قسم کے امتحانات نہیں ہوں گے۔وزیرِ تعلیم کا اعلان
یکم جون تک پاکستان میں کسی بھی قسم کے امتحانات نہیں ہوں گے۔وزیرِ تعلیم کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں یکم جون تک کسی بھی قسم کے امتحانات نہیں ہوں گے جن میں  بورڈز، لندن یونیورسٹی اور کیمبریج سمیت ہر طرح کے امتحانات شامل ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم نے کہا کہ یکم جون سے 15 جولائی کے درمیان ملک میں بورڈز کے امتحانات ہوسکتے ہیں۔ یونیورسٹی داخلے بھی تاخیر سے ہوں گے جبکہ یونیورسٹیز میں ہاسٹلز خالی کرالیے گئے ہیں، تاہم یہ بات غیر ملکی طلباء پر لاگو نہیں کی گئی۔

خطاب کے دوران وزیرِ تعلیم نے کہا کہ بیرونِ ملک سے آئے ہوئے طلباء کو ہم نے ہاسٹلز میں محدود کردیا ہے۔ ہم دو تین چینلز حاصل کرکے بچوں کو ٹی وی کے ذریعے لیکچرز دینے پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اساتذہ کو تعلیمی اداروں میں آنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ طلباء کو کورونا وائرس سے بچانا ضروری ہے۔ وائرس کے پھیلنے کی رفتار تیز ہے۔ ہماری اوّلین ترجیح یہ ہے کہ بچوں کو وائرس کے حملوں سے بچائیں۔ اس معاملے پر صوبوں میں روابط ضروری ہیں۔ صوبائی وزرائے تعلیم سے مشورہ بھی کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا کہ وہ آج کورونا وائرس کے حوالے سے خصوصی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس کے دوران ملک میں تعلیمی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پریس کانفرنس کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ میں آج دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر پریس کانفرنس کروں گا۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیرِ تعلیم آج  پریس کانفرنس کریں گے

Related Posts