احتساب پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جن پر کیسز ہیں انہیں سامنا کرنا ہوگا،فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM Punjab will resign when asked by PM: Fawad Chaudhry

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جن لوگوں پر کیسز ہیں انہیں مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں سے جو ظلم کیا گیا اس کا حساب دینا ہوگا، احتساب کے بغیر یہ ملک آگے نہیں جاسکتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ احتساب کے خلاف کوئی جماعت ہے، اپوزیشن نے احتساب کا طریقہ کار 10 سال میں کیوں تبدیل نہیں کیا گیا، طریقہ کار ایسا ہونا چاہئے جس پر حکومت اور اپوزیشن مان جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن نیب کا کام ہے، جواب ہمیں دینا پڑتا ہے، انویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن حکومت کنٹرول نہیں کرتی۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری نے حریم شاہ کی وجہ سے مبشر لقمان کو بھری محفل میں تھپڑ جڑدیا

انہوں نے کہا کہ بڑے لوگ پکڑے جاتے ہیں تو شور بھی زیادہ مچایا جاتا ہے جبکہ نیب آرڈیننس میں اثاثوں کی تفصیلات جاننے سے متعلق آپشن پر مجھے اعتراض ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نیب آرڈیننس سے متعلق پیپلزپارٹی کی تجاویز میں کچھ چیزیں اچھی اور کچھ غلط بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور میں سیف الرحمان کو نیب کا چیئرمین لگایا گیا تھا، 1997 میں احتساب بیورو ایکٹ کے نام سے ادارہ بنایا گیا تھا، ہیروئن کا پہلا کیس ن لیگ نے آصف زرداری کے خلاف بنایا تھا، ماضی میں نہیں جانا چاہتا اگر جائیں گے تو سب سامنے ہے۔

Related Posts