نکاٹی کا چیف سی ایم سی اختر اسماعیل کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

WTM fails to stop water leakage in the North Karachi Industrial Area

کراچی:نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے مرکزی رہنماؤں نے چیف سی ایم سی اختر اسماعیل کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان، سینئر نائب صدر شبیر اسماعیل، نائب صدر نعیم حیدر، یو ایف جی کے چیئرمین صادق محمد، سینئر نائب صدر سید عثمان علی، سیکریٹری جنرل فراز مرزا، سید طارق رشید، عمران معیز خان، نسیم اختر، سجاد رضا، سجاد وزیر، فاروق کھاتوڑا، سید یاسر علی، شہزاد الہیٰ، فیصل شابو اور اراکین ایگزیکٹیو کمیٹی نے چیف سی ایم سی اور سینئر ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی نکاٹی اختر اسماعیل کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ عزوجل مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری دکھ کی اس گھڑی میں اختر اسماعیل اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔آمین

Related Posts