ٹی ٹوئنٹی سیریز: لاہور کا نشتر اسپورٹس کمپلیکس آج سے عوامی سرگرمیوں کے لیے بند

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کھیلیں ورنہ بیرون ملک کھیلنے کے اخراجات اٹھائیں، سری لنکا کو پاکستان کا پیغام

پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے لاہور کا نشتر اسپورٹس کمپلیکس آج سے عوامی سرگرمیوں کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ سیریز کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کڑا حفاظتی حصار قائم کردیا گیا ہے جبکہ آج سیکیورٹی اداروں کی طرف سے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا جائے گا۔درجنوں خفیہ کیمروں کی مدد سے ہر تماشائی اور مشکوک فرد پر کڑی نظر رکھی جائے گی تاکہ کھلاڑیوں اور شائقین کی حفاظت ممکن بنائی جاسکے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان آئندہ 2 سال میں ملک کو آگے لے جائیں گے۔گالف کھلاڑی گیری پلیئر

مجموعی طور پر 12000 پولیس اہلکار اور سیکورٹی عملہ حفاظتی انتظامات کا حصہ بنے گا جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے آرمی اور رینجرز کے چاق و چوبند دستے بھی تعینات کیے جائیں گے۔ 

کھلاڑیوں کی صحت و صفائی کے حوالے سے قذافی اسٹیڈیم میں ڈینگی اسپرے  اور عمومی  صفائی ستھرائی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اطراف کی دکانیں، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس وغیرہ 10 اکتوبر تک مکمل طور پر بند ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ آج قومی کرکٹ ٹیم ہوم گراؤنڈ ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ سری لنکا کے خلاف کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی جبکہ 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کا دوسرا میچ پاکستان ٹیم پہلے ہی اپنے نام کر چکی ہے۔ 

میچ کے دوران سرفراز احمد پاکستانی ٹیم جبکہ لاہیرو تھریما مہمان سری لنکن کرکٹ ٹیم  کے لیے قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ پاکستان کے لیے  ہیڈ کوچ مصباح الحق کے ساتھ ساتھ باؤلنگ کوچ وقار یونس بھی اسٹیڈیم میں موجود رہیں گے۔

مزید پڑھیں: پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا

Related Posts