امریکی ریاست کینساس میں فائرنگ سے 4افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی ریاست کینساس میں فائرنگ سے 4افراد ہلاک
امریکی ریاست کینساس کے ایک بار میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

امریکی ریاست کینساس کے ایک بار میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

کینساس سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق واقعہ آج صبح ٹکوئلا بار  میں پیش آیا۔ واقعے میں ملوث شخص کو تاحال حراست میں نہیں لیا گیا ہے اور نہ ہی حملے کی وجوہات معلوم کی جاسکی ہیں۔

پولیس ترجمان تھامس ٹوماسک کا کہنا ہے کہ انہیں واقعے کی اطلاع فون کے ذریعے ملی جس کے بعد پولیس اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے لیکن اسی دوران 4 افراد کی موت ہوگئی جبکہ واقعے کے 5 زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ پولیس حملہ آوروں کو گرفتار کرنے میں تاحال ناصرف ناکام ہے بلکہ اس واقعے کی وجوہات سے بھی لاعلم ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ کہ واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پر امید ہیں کہ بہت جلد حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Related Posts