ندا یاسر نے وزن کم کرنے کے لئے ڈائیٹ سوپ کی ترکیب شیئر کردی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ندا یاسر نے وزن کم کرنے کے لئے ڈائیٹ سوپ کی ترکیب شیئر کردی
ندا یاسر نے وزن کم کرنے کے لئے ڈائیٹ سوپ کی ترکیب شیئر کردی

کراچی: معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے اپنی صبح کا متاثر کن ڈائٹ پلان شیئر کیا ہے جو سوپ پر مبنی ہے۔

ایک شو کے دوران ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سوپ استعمال کرتی ہیں جو وزن کم کرنے کے لیے حیرت انگیز ہے،انہوں نے کہا کہ ڈائیٹ سوپ کے ساتھ دیگر مختلف غذائیں ہوتی ہیں اور وہ سات دن تک استعمال کرتی ہیں اور پھر اسے دہراتی ہیں۔

یاسر کے مطابق، انہوں نے اپنا ڈائیٹ سوپ بھی ایک ماہر غذائیت سے چیک کروایا، جسے انہوں نے اپنے شو میں بطور مہمان مدعو کیا۔ اپنا ڈائیٹ پلان شیئر کرتے ہوئے، ندا نے بتایا کہ وہ گوبھی، دھنیا، ٹماٹر، ہری پیاز اور ہری مرچ سے بنا سوپ استعمال کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس میں سویا ساس ڈالتی ہیں اور اس سوپ کو مختلف غذاؤں کے ساتھ لیتی ہیں، ندا نے بتایا کہ وہ ڈائٹ کے پہلے دن سوپ کے ساتھ صرف پھل لیتی ہیں اور دوسرے دن اس سوپ کے ساتھ سبزیاں لیتی ہیں، دوسرے دن وہ پھل نہیں لیتی۔

ندا نے کہا کہ تیسرے دن وہ اس سوپ کے ساتھ پھل اور سبزیاں دونوں لیتی ہیں۔ ”چوتھے دن میں اس سوپ کے ساتھ سوپ کی شکل میں صرف دال لیتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پانچویں دن کیلے لیتی ہوں اور اس سوپ کے ساتھ شیک بھی استعمال کرتی ہوں۔

مزید پڑھیں:’دم مستم‘ یا ’چکر‘: کس پاکستانی فلم نے زیادہ منافع کمایا؟

انہوں نے مزید کہا کہ چھٹے دن وہ اس سوپ کے ساتھ پکے ہوئے آلو کھاتی ہیں۔ 7ویں دن میں سوپ کے ساتھ چکن اور چاٹ مسالحے کے ساتھ ٹماٹر لیتی ہوں۔

Related Posts