دراز اب ترقی کے سفر کے نئے مرحلے میں داخل ہورہا ہے، بیارکے میکل سن

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

news launch marks an exciting step forward for the business:Bjarke Mikkelsen

کراچی: دراز گروپ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بیارکے میکل سن نے کہا کہ نیا برانڈ کاروبار کے لیے ایک نیا اورزبردست قدم ثابت ہوگا۔

جنوبی ایشیا کے ممتا ز ای کامرس پلیٹ فارم ، دراز نے ترقی کے اگلے مرحلے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی اپنے برانڈ کونئے انداز میں جاری کر دیا ہے۔ یہ برانڈ سنہ 2021ء میں کمپنی کی نمایاں ترقی کو سامنے رکھ کرتخلیق کیا گیا ہے۔

میکل سن نے مزید کہاکہ ’’دراز نے گزشتہ سات برسوں کے دوران بہت ترقی کی ہے اور اب ہم اس سفر کے نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ یہ ہمارے لیے صحیح موقع ہے کہ ہم اپنے برانڈ کو اس طرح ترقی دیں جس سے ظاہر ہو کہ ہم ایک کاروبار کے طور پر کس طرح کسٹمر ایکسپیرئینس میں اضافے کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں۔‘‘

میکل سن نے مزید کہاہے کہ ’’ہمارے برانڈ کی نئی شکل و صورت اب بھی اْن عناصر کی نمائندگی کرتی ہے جو ہمیشہ ہمارے ڈی این اے کا حصہ رہے ہیں یعنی پیش رفت، جدت، تلاش اور دریافت۔ اِسی کے ساتھ، یہ ہمارے زیادہ انفرادی تجربے کی جانب منتقلی کو بھی نمایا ں طور پر ظاہر کرتی ہے جو ہمیں اس بات کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے پلیٹ فارم پر بائرز اور سیلرز کے درمیان مزید بہتر تعلقات تخلیق کریں۔‘‘

برانڈ کو نیا چہرا دینا اْن محرکات میں سے ایک ہے جس کا مقصددراز کو جنوبی ایشیا کی پانچ مارکیٹوں، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اور میانمار میں ای کامرس کو لوگوں کی روزمرہ کی زندگی کا اہم حصہ بنانا ہے۔

میکل سن نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ ’’ہم یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے ہمیں مزید انفرادی تجربے کرنے اور یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم کسٹمر تک سفر کے ہر مرحلے پر ہم معیاری مصنوعات اور خدمات پہنچاتے ہیں اور اپنے کسٹمرز کو مسلسل رابطے میں رکھنے کی غرض سے لطف کے نئے راستے تراشتے ہیں۔‘‘

اس سفر میں اہم تبدیلی نیا آئیکون ہے جو ایک علامتی پیکیج کو ظاہرکرتا ہے کہ یہ ای-کامرس پلیٹ فارم کس طرح دستی طور پر ایس ایم ای سیلرز کو کسٹمرز کے ساتھ مربوط کرتا ہے۔ آئیکن کے مرکز میں موجود تیر کا نشان پیش رفت اور تیز ڈلیوری پر مرکوز توجہ ظاہر کرتا ہے۔تاہم، یہ ایک ’’پلے بٹن‘‘ کی طرح نظر آتا جو استعمال کرنے والوں کے لیے زیادہ ڈائنامک کنٹنٹ ایکسپیرئینس کی تخلیق میں دراز کی مسلسل جدت کی علامت ہے۔

مزید پڑھیں:ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کاٹی میں فوکل پرسن تعینات کرینگے، حیدر علی دھاریجو

دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسن سایا نے کہاکہ ’’گزشتہ 18 مہینوں کے دوران ہم نے ،ہر ٹچ پوائنٹ پر،اپنے کسٹمرز کے ایکسپیرئینس میں اضافے کے لیے انتھک محنت کی ہے۔‘‘

ہم نے اپنی توجہ میں مزید اضافہ کیا ہے جو ہمارے برانڈ کی ترقی کے عمل کا اہم حصہ ہے تاکہ یہ جدت، کسٹمر ایکسپیرئینس اور پاکستان سمیت پورے جنوبی ایشیا میں ہمارے استعمال کرنے والوں کے ساتھ انفرادی و باہمی تعلقات پیدا کرنے کو ظاہر کرے۔ ‘‘

برانڈ کی نئی شکل و صورت کے ذریعے دراز اپنے تمام ذیلی برانڈز کو ایک برانڈ یعنی دراز کی مشترکہ چھتری کے نیچے جمع کر رہا ہے تاکہ کسٹمرز کے لیے ایکسپیرئینس کو سادہ و آسان بنایا جا سکے۔ دراز نے ایک نئی ویب سائٹ، daraz.com بھی متعارف کرائی ہے جو نیا برانڈ ظاہر کرتی ہے اور لوگوں کو زیادہ بہتر معلومات فراہم کرتی ہے کہ دراز کیا ہے اور یہ کس لیے ہے۔

Related Posts