نیو پورٹ انسٹی ٹیوٹ نے پہلا یونیورسٹی چیمپئنز لیگ جیت لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیو پورٹ انسٹی ٹیوٹ نے پہلا یونیورسٹی چیمپئنز لیگ جیت لیا
نیو پورٹ انسٹی ٹیوٹ نے پہلا یونیورسٹی چیمپئنز لیگ جیت لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: یونیورسٹی چیمپئنز لیگ سیزن ون کا فائنل نیو پورٹ انسٹی ٹیوٹ اور دیوان یونیورسٹی کے درمیان راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گلبرگ میں کھیلا گیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیو پورٹ انسٹی ٹیوٹ نے20 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 161رنز بنائے، جس میں حیدر عباس نے سب سے زیادہ 49رنز اسکور کئے جبکہ خزیمہ بن تنویر نے 16گیندوں پر 32 رنز بنا کر جارحانہ اننگ کھیلی، جواب میں دیوان یونیورسٹی کے بلے باز شروع سے دباؤ کا شکار رہے اور پوری ٹیم صرف 93رنز اسکور کرسکی۔

اس طرح نیو پورٹ انسٹی ٹیوٹ نے پہلا ماسٹر آئل یونیورسٹی چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس ٹورنامنٹ میں 8 یونیورسٹیز کی ٹیموں نے حصہ لیا، جس میں آئی بی اے، اقراء یونیورسٹی، دیوان یونیورسٹی، نیو پورٹ انسٹی ٹیوٹ، بحریہ یونیورسٹی، گرین وچ یونیورسٹی، ہمدرد یونیورسٹی اور کراچی کی دیگر یونیورسٹیز نے حصہ لیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے منیجر اعظم خان اس فائنل کے مہمان خصوصی تھے۔

یاد رہے کہ یہ یونیورسٹیز چیمپئنز لیگ ماسٹر آئل کی جانب سے کروائی جارہی تھی، ماسٹر آئل کے منیجنگ ڈائریکٹر تابش جاوید کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز اور کالجز میں اس قسم کی کرکٹ لیگز کو پروموٹ کرنا بہت ضروری ہے، کیونکہ بچے اگر صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے، تو اُن کا ذہن بھی صحیح معنوں میں تعلیم کی طرف رہے گا۔

مزید پڑھیں:راشد نسیم4 عالمی ریکارڈ بنانے پر اٹالین ٹی وی شو میں مدعو

یاد رہے کہ یونیورسٹی چیمپئنز لیگ کی کوئی انٹری فیس نہیں تھی اور ہر میچ میں ماسٹر آف دی ٹورنامنٹ یعنی مین آف دی میچ کی رقم 10ہزار روپے مقرر کی گئی تھی اور فائنل جیتنے والی ٹیم نے 2لاکھ اور رنر اپ کو 1لاکھ کا انعام دیا گیا۔

Related Posts