پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نوبیاہتا جوڑے کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اپنی بڑی فین فالوئنگ کو جلد خوشخبری دینے کا عندیہ دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ جوڑا اگلے سال بچے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس کی تصدیق خود گوہر رشید نے ایک تفریحی شو جیتو پاکستان میں کی۔
کبریٰ اور گوہر شادی کے بعد پہلی بار جیتو پاکستان میں ایک ساتھ نظر آئے جہاں انہوں نے مختلف تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ شو کے میزبان فہد مصطفیٰ نے بھی انہیں کئی بار چھیڑا۔
ایک کلپ میں فہد مصطفیٰ نے مذاقاً کہا: “کبریٰ اور گوہر کو بچوں کا بہت شوق ہے، ان شاءاللہ ہمیں اگلے سال ان سے خوشخبری ملے گی۔
گوہر رشید نے فوراً پرعزم انداز میں جواب دیا: “ان شاءاللہ!دوسری جانب کبریٰ خان شرما گئیں اور مسکراتی رہیں۔
گوہر کی اس جلدی اور پختہ ارادے پر فہد مصطفیٰ نے ہنستے ہوئے مزید مذاق کیا: لڑکا کافی پُرعزم لگ رہا ہے!،یہ سن کر شو کے حاضرین قہقہے لگانے لگے۔
ایک اور وائرل ویڈیو میں گوہر رشید کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر کبریٰ خان کو لائیو شو میں ایک ہیرے کی انگوٹھی پہناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔