اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ و دیگر جرائم کا مقابلہ کرنا پی ٹی آئی کے حکومتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے، ملک کی خدمت کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائینگے، ترقی پانیوالے افسران اپنی ذمہ داریاں جہاد، قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔
وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے ملاقات کی، اس موقع پر ملاقات میں اسپیشل اسسٹنٹ برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدعنوانی، سائبر کرائم، معاشی جرم، امیگریشن سے متعلق جرائم ، منی لانڈرنگ اور و دیگر جرائم کا مقابلہ کرنا پی ٹی آئی کے حکومتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے، ملک کی خدمت کیلئے اپنی تما م کوششیں بروئے کار لائیں گے۔
وزیراعظم سے حال ہی ترقی پانے والے وفاقی سیکرٹریز نے بھی ملاقات کی، وزیراعظم نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے ترقی پانے والے افسران اپنی نئی ذمہ داریاں نہایت فرض شناسی اور ملک و قوم کی خدمت کے بھرپورجذبے کے تحت ادا کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 60 کی دہائی میں گورننس کے لحاظ سے مثالی سمجھا جانے والا ہمارا ملک آج خطے میں دوسرے ممالک سے قدرے پیچھے رہ گیا جس کی مختلف وجوہات ہیں۔
Newly appointed DG-FIA Dr. Wajid Zia called on Prime Minister Imran Khan today. SAPM Accountability Mirza Shahzad Akbar was also present during the meeting.
1/3 pic.twitter.com/Q5yoRvt4LM— PTV World (@WorldPTV) December 2, 2019