وزارت کا قلمدان سنبھانے پر پاکستان بار کونسل نے وزیر قانون فروغ نسیم کا لائسنس پھر معطل کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

farogh naseem licence

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف فروغ نسیم کی وکالت کا لائسنس دوسری بار معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے وزارت کا دوبارہ حلف لینے پر وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف فروغ نسیم کی وکالت کا لائسنس دوسری بار معطل کر دیا ہے۔پاکستان بار کونسل نے گزشتہ دنوں وزارت سے استعفے کے باعث بیرسٹر فروغ نسیم کا لائسنس بحال کردیا تھا ۔

پاکستان بار کونسل کے اعلامئے کے مطابق فروغ نسیم نے دوبارہ وفاقی وزیرِ قانون کا قلمدان سنبھال لیا ہے جس کے باعث دوبارہ ان کا لائسنس معطل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ فروغ نسیم نے استعفے کے 3 روز بعد وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھالیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک بار پھر وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

خیال رہے کہ کسی سرکاری عہدے یا وزارت کے ساتھ بطور وکیل کوئی بھی شخص عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا اور نہ اُسے کوئی کیس لڑنے کا اختیار ہوتا ہے، سرکاری نوکری یا وزارت ملنے کی صورت میں مذکورہ شخص کو عدالتی قوانین کے تحت وکالت کا لائسنس معطل کرانا پڑتا ہے۔

گزشتہ دنوں فروغ نسیم وزارت قانون سے استعفیٰ دینے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے 6 ماہ ملازمت میں توسیع اور قانون سازی کا فیصلہ آنے کے بعد حکومت نے پھر فروغ نسیم کو وزیر قانون کا قلمدان سونپا جس کا انہوں نے 29 نومبر کو حلف اٹھایا تھا۔

Related Posts