سڈنی: آئی سی سی ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 12 اوورز کے کھیل میں 1 وکٹ کے نقصان پر 114رنز بنائے ہیں۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر کیوی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کیوی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آسٹریلیا کے خلاف 200 سے زائد رنز کا ہدف بنانے کیلئے تیار ہے جبکہ ابتدا ہی سے کیوی بیٹرز کینگروز کے خلاف مہارت سے بیٹنگ کرتے نظر آئے۔
زمبابوے نے اسکاٹ لینڈ کوشکست دیکر سپر12 کیلئے کوالیفائی کر لیا
کیوی اوپنر فن ایلن نے صرف 16گیندوں پر 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ فن ایلن کو آسٹریلین باؤلر جوش ہیزل ووڈ نے بولڈ کردیا۔ 12 اوورز کے دوران وکٹ کیپر ڈیوڈ کانوے اور کپتان کین ویلیمسن نے بالترتیب 49 اور 22 رنز بنائے تھے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اے کے میچ میں زمبابوے نے اسکاٹ لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرا دیا،زمبابوے کی ٹیم سپر 12مرحلے میں پہنچ گئی۔
اسکاٹ لینڈ نے زمبابوے کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔ ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسے نے 54 رنز بنائے۔
زمبابوے نے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیے گئے 133 رنز کے ہدف کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا جس کے بعد زمبابوے کی ٹیم سپر 12 کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی۔