نیوزی لینڈ میں کورونا کیسز میں اضافہ روکنے کیلئے پابندیاں بڑھانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

New Zealand extends coronavirus curbs

آکلینڈ :وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیاں اتوار30اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آکلینڈ میں تقریباً دو ہفتے قبل کورونا وائرس کی نئی لہر نے شہر کے 1اعشاریہ 7 ملین باشندوں کو لاک ڈاؤن میں رہنے پر مجبور کیا تھا جس بعدکاروبار اور اسکول بند کردیئے گئے تھے اور یہ لاک ڈاؤن بدھ کو ختم ہونے والا تھا۔

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے شہریوں کو نقل و حرکت کے دوران ماسک استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آکلینڈ میں 11 اگست کو لگایا جانیوالا لاک ڈاؤن اب اتوار 30 اگست کو ختم ہوگا،کورونا کے خطرات کم ہونے کے بعد پابندیاں آہستہ آہستہ کم کردی جائیں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ آکلینڈ میں پابندیوں کو ختم کرنے کے ساتھ اسکولوں اور کاروبار کو دوبارہ کھولنے کا موقع ملے گا لیکن عوامی اجتماعات زیادہ سے زیادہ 10 افراد تک محدود رہیں گے جبکہ 6 ستمبر سے پہلے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ہتھیاروں پر کنٹرول کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کی مجموعی آبادی 50 لاکھ ہے اور اب تک 1300 سے زیادہ کورونا کے کیسزریکارڈ ہوئے ہیں ،22 اموات بھی شامل ہیں۔

Related Posts