نیوزی لینڈ نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

New Zealand beats Pakistan by 8 wickets in 5th T20
AFP

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی، جیمز نیشم کی شاندار باؤلنگ اور ٹم سیفرٹ کی تباہ کن بیٹنگ نیوزی لینڈ کی جیت میں کلیدی کردار رہی۔

بدھ کے روز اسکائی اسٹیڈیم ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں 128 رنز بنا سکی۔

کپتان سلمان علی آغا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی جبکہ شاداب خان نے کچھ مزاحمت کی تاہم باقی بلے باز کیوی باؤلرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔

نیوزی لینڈ کے جیمز نیشم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جیکب ڈفی نے 2 جبکہ بین سیئرز اور ایش سوڈھی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے جارحانہ آغاز کیا اور پاور پلے میں ہی 92 رنز بنا ڈالے۔ ٹم سیفرٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 38 گیندوں پر 97 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

پاکستان کی جانب سے صفیان مقیم نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں اور کفایتی اوورز کیے مگر پاکستانی باؤلرز مجموعی طور پر نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو روکنے میں ناکام رہے۔

بلے بازی کے لیے سازگار پچ پر 128 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ کے لیے کوئی چیلنج نہ تھا اور میزبان ٹیم نے باآسانی فتح اپنے نام کرلی۔

Related Posts