نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز، 12 بجتے ہی اسکائی ٹاوررنگوں میں نہا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز، 12 بجتے ہی اسکائی ٹاوررنگوں میں نہا گیا
نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز، 12 بجتے ہی اسکائی ٹاوررنگوں میں نہا گیا

آک لینڈ: نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوگیا ہے، 31 دسمبر کی شب 12 بجتے ہی دارالحکومت میں واقع اسکائی ٹاور رنگوں میں نہا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں 12 بجتے ہی نئے سال کے جشن کا آغاز کردیا گیا۔ یکم جنوری 2022ء کا آغاز ہوتے ہی آک لینڈ کا اسکائی ٹاور مختلف رنگوں سے معمور ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کرائسٹ چرچ مسجد سانحہ،نیوزی لینڈ کا اعلیٰ ترین اعزاز پاکستانی ہیرو کے نام

نیوزی لینڈ کے باسیوں نے سال 2021 کو الوداع کہہ دیا۔ نئے سال کا آغاز ہوتے ہی سب شہریوں نے اپنے اپنے انداز میں جشن کا آغازکیا۔ ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پاکستان سے قبل آسٹریلیا، چین، فلپائن اور سنگاپور میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔سال 2021 کا سورج آخری بار غروب کی جانب گامزن ہے۔ دنیا بھر میں نئے سال کی آمد پرآتش بازی کا مظاہرہ ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ میں دلیرانہ کارنامے پر اعلیٰ ترین ایوارڈ کرائسٹ چرچ کی مسجد پر حملہ روکتے ہوئے شہید ہونے والے پاکستانی ہیرو نعیم رشید کے نام کردیا گیا۔

 آج سے 2 سال قبل 15مارچ 2019 کو نیوزی لینڈ میں شدت پسند شخص نے کرائسٹ چرچ کی مسجد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 51 مسلمان شہید جبکہ 40 افراد زخمی ہوئے۔ نیوزی لینڈ حکومت نے 2 مسلمانوں کو ایوارڈ سے نواز دیا۔

 

Related Posts