میرا پیار لٹ گیا، میری شادی پھر منسوخ ہوگئی، راکھی کی دودی خان کی انگوٹھی پہننے کے بعد نئی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

New Video of Rakhi Wearing Dodi Khan’s Ring Goes Viral

پاکستانی ماڈل اور اداکار دودی خان کی جانب سے بالی وڈ کی معروف شخصیت راکھی ساونت کو انگوٹھی پہنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

راکھی ساونت، جو حالیہ عرصے میں پاکستان میں اپنی مقبولیت اور شادی سے متعلق بیانات کے باعث خبروں میں رہی ہیں، کو دودی خان نے محبت بھرا پیغام دیتے ہوئے ایک خاص لمحہ دیا۔

دودی خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے راکھی ساونت کو عمرے کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے مذاقاً یہ بھی پوچھا تھا کہ بارات دبئی لے کر جانی ہے یا بھارت؟

راکھی ساونت نے بھی اس پیشکش پر مثبت ردعمل دیا اور بھارتی میڈیا کو بتایا کہ انہیں پاکستان سے رشتہ ملا ہے اور وہ اسلامی طریقے سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اس معاملے پر دودی خان کو پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے شادی سے معذرت کرلی۔

راکھی ساونت نے اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے پاکستانی ماڈل سے شادی کی ہامی بھری تو انہیں غدار کہا جانے لگا اور ان کے خلاف فتوے جاری کیے گئے۔

راکھی کا دعویٰ تھا کہ وہ اور دودی خان گزشتہ دو سے ڈھائی سال سے اچھے دوست تھے، اور جب شادی کا موضوع سامنے آیا تو بھارتی عوام نے سخت ردعمل دیا۔

بعد ازاں دودی خان نے ایک اور ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے راکھی ساونت کو مضبوط رہنے کا مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی اعتراضات کر رہا ہے، وہ جان لے کہ راکھی ساونت کو وہ خود بھارت سے لے کر جائیں گے۔

دودی خان نے دو ہفتے قبل اسلام آباد میں ایک جیولری اسٹور سے ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہیں راکھی کے لیے ڈائمنڈ کی انگوٹھی خریدتے ہوئے دیکھا گیا۔ ماڈل کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ مہنگے تحائف دینے کی بات کر رہے ہیں لیکن انہوں نے راکھی کے لیے دل سے ایک خاص تحفہ خریدا ہے۔

کچھ روز قبل دودی خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ 21 فروری کو دبئی جا رہے ہیں۔ اسی دوران ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دودی خان نے راکھی ساونت کو انگوٹھی پہنائی۔

ویڈیو میں انہوں نے وضاحت کی کہ انگوٹھی محبت کی نہیں بلکہ دوستی کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ راکھی کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن شادی کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

راکھی ساونت، جو ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں، نے مزاحیہ انداز میں کہا،ماں، میرا پیار لٹ گیا، میری شادی ایک بار پھر منسوخ ہوگئی۔

Related Posts