بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے بھائی ابراہیم علی خان کی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کی تصدیق کردی ہے جس کا نام بتانے سے گریز کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے والد سیف علی خان سے مشابہ ابراہیم علی خان کو متعدد سوشل میڈیا صارفین نے سیف علی خان کا نیا ورژن قرار دیا ہے۔ سارہ علی خان نے کہا کہ میرے بھائی نے بطور اداکار اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ ابھی مکمل کی ہے۔
میں نے پہلے منوج واجپائی کو اہمیت نہیں دی۔نواز الدین صدیقی
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں سارہ علی خان نے بھائی ابراہیم علی خان کے ہمراہ تسویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی وہ شوٹنگ کے بعد گھر آتا تھا، میرا اس کیلئے پیار بڑھ جایا کرتا تھا۔
اپنے ساتھ ہی اداکاری کرنے والے ایک فلمی ستارے کے ہمراہ ایک انٹرویو کے دوران سارہ علی خان نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ بطور اداکار ابراہیم علی خان نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل کر لی جس پر میں خوشی سے یقین نہیں کر پارہی۔
خیال رہے کہ سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان سیف علی خان کی پہلی بیوی اور فلمی اداکارہ امرتا سنگھ کی اولادیں ہیں۔ امرتا سنگھ سے سیف علی خان کی شادی 1991 میں ہوئی، تاہم دونوں کے مابین 2004 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
تاہم امرتا سنگھ سے علیحدگی کے بعد سیف علی خان نے 2012 میں اداکارہ کرینا کپور سے شادی کرلی تھی۔ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ میرا دل میری ماں کی طرح ہی دھڑکتا ہے۔ اس لیے میں اور میری ماں ابراہیم سے ایک جیسا یعنی ماں جیسا سلوک ہی کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بعض رپورٹس کے مطابق ابراہیم علی خان نے جس فلم کی شوٹنگ مکمل کی، اس کا نام سرزمین ہے جو ایک ملایالم کامیڈی فلم ردائم کا ری میک ہے جبکہ ابراہیم علی خان کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں اسسٹنٹ ہدایتکار کے طور پر کام کرچکے ہیں۔