جیکب آباد: ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد بخش کا کہناتھا کہ جیکب آباد میں پولیو کا کیس ظاہر ہوگیا ہے جس کی اسلام آباد لیبارٹری سے تصدیق ہو گئی ہے ، اس حوالے سے ضلع میں ایمرجنسی نافذ کی ہے وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کی یوسی دین پور کے قصبہ میر ہزار سیال میں پولیو کا کیس ظاہر ہوا ہے 5سالہ محمد بخش ولد منیر احمد سیال کو پولیو کے مرض کی اسلام آباد کی لیبارٹری نے تصدیق کر دی ہے جس کے بعد محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد بخش جکھرانی ،ڈاکٹر نور ،ڈاکٹر بابومل کی سربراہی میں محکمہ صحت کی ٹیم نے قصبہ میرہزار میں پہنچ کر معمول کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم شروع کر دی ہے۔
اس حوالے سے ڈبیلو ایچ او کے ڈاکٹر نور نے بتایا کہ مذکورہ گاؤں کے اطراف پانچ کلو میٹر تک کے علاقے میں حفاظتی ٹیکے بچوں کو لگائے جا رہے ہیں غفلت کہاں ہو ئی یہ تو ضلعی حکام بتا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین سے شہریوں کو واپس لائے تو کورونا وائرس پر قابو ممکن نہیں رہے گا ، ظفر مرزا