شہریوں کی آمدورفت مزید آسان، پیپلز بس سروس اسکیم کے تحت مزید بسیں کراچی پہنچ گئیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پیپلز بس سروس اسکیم کے دوسرے مرحلے کی بسوں کی کھیپ کراچی پہنچ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پیپلز بس سروس اسکیم کے دوسرے مرحلے کی بسوں کی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ نئی بسیں عوام الناس کی سہولت کے لیے جلد سڑکوں پر ہوں گی۔

پی آئی اے کو فیول کی بندش: پی ایس او کا موقف سامنے آگیا

اپنے پیغام میں انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ بھولنا نہیں کہ یہ بسیں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے خریدی تھیں اور بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر بسوں کی خریداری کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کی سابقہ صوبائی حکومت نے گزشتہ سال پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جون 2022 میں بس سروس کا افتتاح پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا جس میں 250 بسیں پہلے لائی گئی اب مزید تیس بسیں آئی ہیں پیپلز بس سروس کے تحت بسوں کی مجموعی تعداد 280 ہوگئی ہے۔

پیپلز بس سروس بسیں کراچی، لاڑکانہ حیدرآباد اور سکھر میں چل رہی ہیں جبکہ کراچی میں خواتین کے لئے مخصوص پنک بس سروس بھی چلائی جارہی ہے۔

Related Posts