حکومتی غفلت، برطانیہ سے کراچی آنیوالے 3 شہریوں میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

New coronavirus varient confimed in three passengers from UK

کراچی: برطانیہ سے نیا کورونا وائرس پاکستان پہنچنے کی تصدیق ہوگئی، محکمہ صحت سندھ نے برطانیہ سے آنیوالے 6 مریضوں میں کورونا کی تصدیق کردی، 3 میں نیا کورونا وائرس ہونے کی بھی تصدیق کردی۔

محکمہ صحت سندھ نے برطانیہ سے آنے والے 12 افراد کے کورونا ٹیسٹ لیے، 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، چھ میں سے تین میں نیا کورونا وائرس پایا گیا، ان افراد سے رابطے میں آنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 776 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 مزید وائرس میں مبتلا شہری جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4لاکھ 75 ہزار 85 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک کورونا سے متاثرہ 9 ہزار 992 افراد انتقال کرگئے۔

کورونا وائرس کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 602 افراد نے شکست دی جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 25 ہزار 494 ہو گئی۔فعال کیسز 39 ہزار 599 ہو گئے۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں دوسروں سے بہتر کام کیا ہے۔ مراد علی شاہ

وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 666 ٹیسٹ ہوئے۔ اب تک کیے گئے کورونا وائرس ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 66 لاکھ 19 ہزار 983 ہو گئی۔

Related Posts