اسلام آباد میں ایک نیا کمرشل شہر آباد کرنے کا منصوبہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے اسلام آباد میں نیو بلیوایریا کے نام سے ایک نیا کمرشل شہر آباد کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کی وزیراعظم عمران خان نے منظوری بھی دے دی ہے۔ کمرشل سٹی عالمی طرز پر تعمیر کیا جائے گا جس کیلئے پہلی مرتبہ کمرشل اراضی دگنی کر دی جائے گی، منصوبے کیلئے  170  کنال اراضی ایف 9 پارک کے بالمقابل مختص کی جائے گی، نئے کمرشل شہر سے روزگار کے علاوہ اور تعمیراتی انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا، اس نئے شہر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایا جائیگا۔ نیو بلیو ایریا منصوبے سے حکومت کو 25 سے 30 ارب روپے کی آمدن کا تخمینہ لگایا  گیا ہے۔ اس آمدنی کا کچھ حصہ غریب و بے گھر افراد کو سستے گھروں کی فراہمی کیلئے نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کیلئے بھی خرچ کیا جائیگا ۔

پاکستان میں لاکھوں افراد کرائے کے مکانوں میں رہتے ہیں محدود آمدنی والے افراد کے لیے چھوٹا سا مکان تو دورکی بات ہے پلاٹ خریدنا ہی ممکن نہیںجبکہ چند بڑے شہروں ہی میں سرکاری رہائشی پلاٹ دئیے جاتے ہیں جبکہ پرائیویٹ بلڈر غریبوں کو فلیٹ یا گھر بناکر دینے کے خواب دکھاتے ہیں اور کم قسطوں پر اپنی شرائط پر بکنگ کرتے ہیں اورملک میں سرکاری رہائشی منصوبوں کی کمی کی وجہ سے لوگ نجی رہائشی منصوبوں میں بکنگ کراتے ہیں جہاں اکثر دھوکہ دہی سے غریب عوام کواپنی چھت کے نام پر زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کردیا جاتا ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے غریب عوام کیلئے 50لاکھ گھر بنا کر دینے کا اعلان کیا تھا اور حکومت میں آنے کے بعد اپنے اس وعدے کی تکمیل کیلئے انہوں نے نیاپاکستان ہائوسنگ منصوبہ شروع کررکھا ہے۔

پاکستان میں 1960ء سے اب تک سستی رہائشی اسکیموں کے نام پر سرکاری اور نجی سطح پر غریبوں کے لیے کئی منصوبے متعارف کروائے گئے لیکن وہ آبادی کے تناسب سے انتہائی ناکافی ثابت ہوئے۔

نیا پاکستان رہائشی منصوبے پر وفاقی حکومت کی جانب سے اب تک خاطر خواہ پیش رفت کی جا چکی ہے،منصوبے کے پہلے دو مرحلے متعارف کرائے جا چکے ہیں جبکہ منصوبے سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں  نئے منصوبے کے قیام سے جہاں لوگوں کو رہائش اور کمرشل سرگرمیوں کیلئے سہولت ملے گی وہیں حکومت کیلئے بھی آمدن کے ذرائع پیدا ہونگے، اپنا گھرکسی نعمت سے کم نہیں اور جن کے پاس اپنے گھر نہیں وہی لوگ گھروں کی قدر جانتے ہیں تاہم حکومت اس اہم مسئلے کے حل کو ترجیح دے رہی ہے۔ حکومت کی نیت صاف ہے اور کوشش بھی دکھائی دے رہی ہے اور جلد کچھ ہونے کے آثار نمایاں ہو جائیں گے۔

Related Posts