نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

New chief Election Commissioner to take oath tomorrow

اسلام آباد : نئے چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کل پیر کو حلف اٹھائیں گے۔سکندرسلطان راجہ پیر کو نئے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس پاکستان ان سے حلف لیں گے۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہو گی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ حلف اٹھانے کے بعد الیکشن کمیشن کے2نئے ارکان نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی سے حلف لیں گے۔

حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز ،وکلاء ،سپریم کورٹ اور پاکستان بار کونسل کے صدور سمیت اعلی حکام شرکت کریں گے ۔

مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر

نئے چیف الیکشن کمشنر حلف اٹھانے کے بعد الیکشن کمیشن آفس جائیں گے جہاں پر اپنی پانچ سالہ مدت کی باقاعدہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔اس موقع پر الیکشن کمیشن کے اعلی حکام نئے چیف الیکشن کمشنر کو مختلف کیسز سے متعلق بریفنگ دیں گے ۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن میں حلف برداری کی تقریب ہوگی جہاں پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ 2نئے ارکان نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی سے عہدے کا حلف لیں گے۔

Related Posts