علیزے شاہ نے نئے انداز میں بال کٹوا لیے، مداح ناخوش، دلچسپ تبصرے شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علیزے شاہ نے نئے انداز میں بال کٹوا لیے، مداحوں کی بڑی تعداد ناخوش
علیزے شاہ نے نئے انداز میں بال کٹوا لیے، مداحوں کی بڑی تعداد ناخوش

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نئے انداز میں بال کٹوا کر ایک بار پھر مداحوں کی تنقید کی زد پر ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے علیزے پر دلچسپ تبصرے شروع کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ علیزے شاہ کو برے برے القابات سے پکارا جارہا ہے۔ اپنی نئی ہیئر کٹ کے ساتھ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ علیزے شاہ نے ایک سیلفی شیئر کی اور بلی الیش کے گیت کے بول شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ مجھے جانتے ہیں؟

گیت میں کی گئی شاعری کے مطابق علیزے شاہ مداحوں سے سوال کرتی دکھائی دیں کہ آپ کی آراء میری رائے، میری موسیقی، میرے کپڑوں اور میرے جسم پر ہوتی ہے۔ جو میں پہنتی ہوں، کچھ لوگ اس سے نفرت کرتے ہیں اور کچھ لوگ تعریف بھی کرتے ہیں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizooo (@alizehshahofficial)

دوسری جانب علیزے شاہ کے مداحوں نے نئی ہیئر کٹ اور انداز کے متعلق ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تنقید کے نشانے پر رکھ لیا۔ ایک مداح نے کہا کہ برا مت مانیں مگر یہ انداز آپ پر سج نہیں رہا۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ براہِ کرم اپنے بال ٹھیک کر لیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان ٹیلی ویژن سمیت متعدد ٹی وی چینلز کے معروف اداکار یاسر نواز کی علیزے شاہ پر تنقید اور دوبارہ ساتھ کام نہ کرنے کے اعلان کے بعد اداکار فیروز خان نے اداکارہ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

ماضی میں ایک ٹاک شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے یاسر نواز نے کہا کہ میرا دل میرا دشمن نامی ڈرامہ سیریل میں اداکارہ علیزے شاہ کے ہمراہ کام کرنا ایک مشکل تجربہ رہا اور میں آئندہ علیزے کے ہمراہ کام نہ کرنے کو ترجیح دوں گا۔

مزید پڑھیں: فیروزخان یاسر نواز کے مقابلے پر تل گئے، علیزے کی حمایت کا فیصلہ

Related Posts