سال 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ’باربی‘ نے پوری دنیا میں مقبولیت کو چھوتے ہوئے ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے لیکن اس فلم میں کچھ ایسا بھی ہے جو معروف شخصیات کو بھی گراں گزرا۔
باربی کے کردار میں مارگوٹ روبی اور کین کے کردار میں ریان گوسلنگ کی اس فلم سے گلابی رنگ کی ایسی وبا پھیلی کہ اداکار تو کیا عام فلم بین سبھی گلابی رنگ میں رنگ گئے۔
جہاں اس فلم کو صارفین کی جانب سے پزیرائی ملی ہے وہیں اس میں پیش کئے جانے والے چند غیر اخلاقی پہلو معاشرتی اقداروروایات کے خلاف بھی پائے گئے جس پر عام صارفین کے علاوہ شوبزسیلیبرٹیز نے بھی فلم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
حال ہی میں معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے بھی فلم کے حوالے سے تبصرہ کیا، اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ آج میں جو کچھ شیئر کر رہی ہوں اس سے میرے اپنے بہت سے ناظرین خوش نہیں ہوں گے، آپ میں سے کچھ مجھ پربہت غصہ بھی ہو سکتے ہیں لیکن میں ایک فکرمند والدین کی حیثیت سے یہ نوٹ شیئر کررہی ہوں اور دوسرے والدین کو بھی میں یہی کہوں گی کہ برائے مہربانی اپنے بچے کو فلم دیکھانے سے پہلے خود اس کو ضرور دیکھیں پھر یہ فیصلہ کریں کہ کیا یہ بچوں کو دیکھانے کے قابل ہے بھی یا نہیں!“
I’d like 2 share a few of my cringe moments while watching #Barbie. I’d also like 2 say the ONLY reason I wasted my money on it was because @govtofpunjabpk banned it????
1/ “Pregnant doll is just too weird” This doll is shown twice & mocked both times.
Being pregnant is the most… pic.twitter.com/8wjMP4VRFz— Nadia Jamil (@NJLahori) July 25, 2023
اداکارہ نے لکھا کہ میں باربی دیکھنے کے دوران اپنے کچھ پریشان کن لمحات کو شیئر کرنا چاہوں گی۔ میں یہ بھی کہنا چاہوں گی کہ اس پر اپنا پیسہ ضائع کرنے کی واحد وجہ حکومتِ پنجاب کی اس پر پابندی لگانا تھی۔
انہوں نے لکھا کہ حاملہ گڑیا بہت عجیب ہے، اس گڑیا کو دو بار دکھایا جاتا ہے اور دونوں بار مذاق اڑایا جاتا ہے جو کہ غلط ہے کیونکہ حاملہ ہونا دنیا کی سب سے قدرتی چیز ہے۔
نادیہ جمیل نے مزید کہا کہ فلم میں کچھ ایسا خاص نہیں ہے، اس میں درحقیقت امریکہ میں انتہائی گھٹیا اشرافیہ اور لوگوں کے بدترین پہلوؤں کو دکھایا گیا ہے۔
اُن کی اس پوسٹ نے کچھ سوشل میڈیا صارفین کو الجھن میں ڈال دیا ہے جبکہ کچھ کی جانب سے اداکارہ کی اس پوسٹ پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔