معروف اداکار فیروز خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شرٹ کے بغیر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس پر صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے۔
حال ہی میں ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کے اداکار فیروز خان نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ شرٹ لیس تصاویر شیئر کیں، جس پر صارفین کی اکثریت تنقید کررہی ہے۔
گزشتہ دنوں فیروز خان کی بہن دعا ملک نے اپنے بھائی کی حمایت میں اُن کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے لالچی کہہ دیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ میں نے ایسے لوگوں کو بھی دیکھا ہے جن میں نہ تو کوئی ٹیلنٹ ہے اور نہ ہی زندگی میں کوئی کامیابی حاصل کی ہے لیکن پھر بھی سلیبریٹی بننے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔