دھرم شالہ: کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران بارش کے باعث نیدر لینڈز اور جنوبی افریقہ کے مابین آج کھیلا جانے والا میچ تاخیر کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں بارش ہوئی جس کے باعث جنوبی افریقہ اور نیدر لینڈز کے مابین آج دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر شروع ہونے والا میچ تاحال ٹاس کے مرحلے تک نہیں پہنچ سکا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بہن کا انتقال، نمازِ جنازہ آج ہوگی
موجودہ ورلڈ کپ میں بھی ساؤتھ افریقہ کی پرفارمنس شاندار رہی جس نے 2 میچز کھیل کر دونوں میں جیت اپنے نام کی۔پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
دوسری جانب نیدر لینڈز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخر میں موجود ہے جس نے دو میچز کھیل کر دونوں میں اپنی حریف کرکٹ ٹیموں سے شکست کھائی جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم میں کپتان ٹمبا باوما، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، جیرالڈ کوٹزی اور لونگی نگیڈی شامل ہیں۔
دوسری جانب نیدر لینڈز کے اسکواڈ میں کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، وکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت اور پال وین میکرین شامل ہیں۔