کیا آپ نے نیٹ فلکس پر اطالوی فلم ’اسٹل ٹائم‘ دیکھی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر اطالوی فلم ’اسٹل ٹائم‘ ریلیز ہوگئی ہے۔

فلم کا آغاز سال 2010 سے ہوتا ہے، فلم میں ڈینیٹ نامی ایک شخص کو دکھایا گیا ہے جس کا سارا وقت کام میں گزرتا ہے، 40 سال کا ڈینیٹ اپنی گرل فرینڈ ایلس کے ساتھ رہتا ہے اور 26 اکتوبر کو اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ ایک پارٹی مناتا ہے۔

پارٹی کے اگلےدن جب ڈینیٹ صبح بیدار ہوتا ہے تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے اس کی گرل فرینڈ ایلس پانچ ماہ کی حاملہ ہے اور اس کی 41 ویں سالگرہ آگئی ہے جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اسے سوتے ہوئے ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔

اسے یہ سب ایک خواب لگتا ہے اور اسی لئے وہ دوبارہ سونے کیلئے چلاجاتا ہے، نیند لینے کے بعد جب وہ دوبارہ بیدار ہوتا ہے تو دوبارہ ایک سال گزرچکا ہوتا ہے اور اب اس کی عمر 42 سال ہوتی ہے۔ ڈینیٹ سوچتا ہے کہ ضرور کوئی گڑبڑ ہورہی ہے، آخر اس طرح سے پلک جھپکتے وقت کیسے گزر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

علی ظفر کا ایلون مسک سے شکوہ، ٹوئٹر پر ٹیگ کردیا

الیسانڈرو اروناڈیو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی وقت کے گرد گھومتی ہے، اس میں دکھایا گیا ہے کہ جب انسان 40 سال کی عمر کو پہنچ جاتا ہے تواس کو وقت گزرنے کا احساس نہیں ہوتا۔

یہ ایک اچھی فلم ہے لیکن میرے خیال میں اس کی کہانی کو زبرددستی کا طول دیا گیا ہے جبکہ یہ تھوڑا جلدی بھی ختم ہوسکتی تھی۔

Related Posts