کیا جاسوسی سیریز ’اسکائے ہائی‘ کا سیزن 2 آئے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ہسپانوی سیریز اسکائے ہائی ریلیز ہوگئی ہے۔

سیریز کو ناظرین کافی پسند کررہے ہیں اور اُن کی جانب سے اس کے دوسرے سیزن سے متعلق بھی سوال کیا جارہا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ کیا اس کا دوسرا سیزن آئے گا؟

کہانی

کہانی ایک عورت کے گرد گھومتی ہے جس کو اپنے شوہر کی موت کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ اس کی موت ایک گینگسٹر کے جھگڑے میں ہوئی ہے۔ شوہر کی موت کے بعد وہ اپنے والد کی مدد حاصل کرنے کے بجائے اکیلے رہنے کا فیصلہ کرتی ہے، جس کے بعد اسے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کونسے اداکار شامل ہیں؟

ایشیا اورٹیگا لیوا بطورسول

لوئس توسر بطور روجیلیو

الوارو ریکو بطور فرنان

رچرڈ ہومزبطور پولی

پیٹریسیا ویکو بطور مرسڈیز

انالا ہیجا بطورِ روزا

فرنینڈو کیو بطور ڈیوک

ایاژ پیدروزابطور موٹوز

ڈالر سیلمونی بطور گیتانو

جارفائٹر بطور ٹونو

کارمین سانچیز بطور مارٹا

کیا یہ سیریز دیکھنی چاہئیے؟

یہ سیریز ایسے ناظرین کو ضرور دیکھنی چاہئیے جنہیں جاسوسی اور کرائم پر مبنی کہانیاں پسند ہیں۔ نیٹ فلکس پر یہ سیریز ابھی چل رہی ہے۔