موسمِ گرما کا خاص پھل تربوز انسانی صحت کیلئے کتنا اہم ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تربوز کا شمار ایسے پھلوں میں کیا جاتا ہے جو کہ صحت کیلئے کافی فائدہ مند ہیں، اس میں بہت سی بیماریوں کا علاج موجود ہے۔

تربوز موسمِ گرما کا خاص پھل ہے جس میں 92 فیصد پانی پایا جاتا ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے بہت اہم ہے۔

انسانی جسم کا ہر خلیہ اپنے افعال درست طریقے سے انجام دینے کے لیے پانی پر انحصار کرتا ہے، رمضان کے دوران روزے دار دن میں لمبے وقفے تک پانی کا استعمال نہیں کرتے، اس حوالے سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ افطار کے بعد جسم کے تمام اعضا کو طبعی حالات میں کام کرنے کے لیے کتنا پانی ضروری ہے۔

موسم گرما کےآغاز سے ہی مارکیٹوں میں ہر جگہ تربوز نظر آنے لگتا ہے، لوگ اس کو بڑی تعداد میں اپنی غذا کا حصہ بناتے ہیں لیکن اُن میں سے بہت کم ایسے لوگ ہوں گے جنہیں اس کے فائدے معلوم ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:

ناریل کا پانی ہماری صحت کیلئے کتنا فائدہ مند ہے؟ جانئے

غذائی ماہرین کے مطابق گرمیوں میں زیادہ پسینہ آنے اور روزہ رکھنے کی صورت میں پانی کی کمی کا ہونا عام بات ہے اور ان مسائل کا حل تربوز کے استعمال سے کیا جاسکتا ہے۔

تربوز اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر بھی کام کرتا ہے اور قوت مدافعت بڑھانے میں معاون ہے، اس کی ٹھنڈی تاثیر اور اس میں موجود وٹامن بی جسم میں تھکاوٹ کا احساس ختم اور انسان کو تروتازہ کرتا ہے، تربوز میں موجود امائنو ایسڈز بلڈ پریشر کو قابو رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

تربوز غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے جس کے 100 گرام میں 30 کیلوریز، صفر فیصد فیٹ، 112 ملی گرام پوٹاشیم ، 8 گرام کاربوہائیڈریٹس، 6 گرام شوگر، 11 فیصد وٹامن اے، 13 فیصد وٹامن سی پایا جاتا ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے لازمی جز ہے۔

اگر بات کی جائے رمضان کی تو تربوز کے جوس کے بھی صحت پر متعدد فوائد مرتب ہوتے ہیں، تربوز کا جوس افطار کے دوران یا ورزش کے بعد فوراً توانائی بحال کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

دل کی صحت کے لیے بھی تربوز بہترین پھل ہے، تربوز انسان کو عارضہ قلب کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور بلڈ پریشر سمیت کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے، تربوز میں بڑی تعداد میں امینو ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ خون کی بند شریانوں کو کھولتا اور ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رکھتا ہے۔

اس میں وافر مقدار میں پانی پایا جاتا ہے جوانسانی جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے، ایک اندازے کے مطابق ایک تربوز میں تقریباً 92 فیصد پانی موجود ہوتا ہے۔