نیٹ فلکس کی نئی سنسنی خیز فلم’اے ہاؤس آف ڈائنامائٹ‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Netflix's new political thriller with stacked Hollywood cast confirms release date
NJ.com

نیٹ فلکس کی نئی سیاسی سنسنی خیز فلم ’’اے ہاؤس آف ڈائنامائٹ کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکارہ کیتھرین بیگلو کی ہدایت میں بننے والی یہ فلم ایک غیر معمولی سیاسی داستان پر مبنی ہے جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکاروں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسے غیر متوقع واقعے سے شروع ہوتی ہے جس میں امریکا پر ایک نامعلوم سمت سے میزائل داغا جاتا ہے۔

اس حملے کے بعد وائٹ ہاؤس میں ہنگامی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے اور امریکی حکام ایک نازک اور خطرناک فیصلے کے دہانے پر کھڑے ہو جاتے ہیں کہ دشمن کون ہے، اور کیسے جواب دیا جائے۔

فلم میں مرکزی کردار مشہور اداکار ادریس البا اور ربیکا فرگوسن نے ادا کیا ہے جو امریکی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے روپ میں قومی بحران سے نمٹنے کی کوشش کرتے نظر آئیں گے۔

 

اسکرپٹ نواح اوپن ہائم نے تحریر کیا ہے، جو کیتھرین بیگلو اور گریگ شاپیرو کے ساتھ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔

فلم میں شامل دیگر نمایاں فنکاروں میں پاسٹ لائیوز کی گریٹا لی، ریچر کی ویلا فٹزجیرالڈ، اوبی وان کینوبی کی موسیس انگرام، دی نائٹ ایجنٹ کے گیبریل باسو، دی لاسٹ آف اس کی کائٹلن ڈیور، اور آئی نو واٹ یو ڈیڈ لاسٹ سمر کے سیکوئل میں جلوہ گر ہونے والے جونا ہاور کنگ شامل ہیں۔

معاون کرداروں میں جیرڈ ہیریس، ٹریسی لیٹس، انتھونی راموس، جیسن کلارک، مالاکی بیزلی، برائن ٹی، برٹنی اوگریڈی، گبینگا اَکِناگبے، رینی ایلیز گولڈسبری اور کائل ایلن شامل ہیں۔

کیتھرین بیگلو نے 2009میں فلم ’’دی ہرٹ لاکر‘‘ کے لیے بہترین ہدایتکارہ کا آسکر ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی تھی اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی خاتون بنیں۔ ’’اے ہاؤس آف ڈائنامائٹ ان کی 2017کی فلم ’’ڈیٹرائٹ‘‘ کے بعد ہدایتکاری میں واپسی ہے جس میں جان بویگا، وِل پولٹر، الجی اسمتھ، جیسن مچل، جان کرزنسکی اور انتھونی میکی نے اداکاری کی تھی۔ یہ فلم اکتوبر کے اوائل میں سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی اور اس کے بعد 24اکتوبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

Related Posts