بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہورو معروف اداکار علی فضل اور تبو وشال بھردواج کی جاسوسی ناول پر بنائی گئی فلم خفیہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگئی ہے۔
امر بھوشن کے تحریر کیے گئے جاسوسی ناول اسکیپ ٹو نو وئیر پر مبنی فلم کی کاسٹ میں بالی ووڈ کی تجربہ کار اور سینئر اداکارہ تبو، جواں سال فنکار علی فضل، وامقہ گبی اور اشیش ودھیارتی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
بنیادی طور پر خفیہ کی کہانی کرشنا مہرا کے گرد گھومتی ہے جو بھارتی خفیہ ایجنسی (راء) کا سیکرٹ ایجنٹ ہے۔ اسے وزارتِ دفاع کے خفیہ راز غیر ملکی افراد کو فروخت کرنے کے ذمہ دار ملزم کو پکڑنے کا ٹاسک سونپا جاتا ہے۔
بھارتی ناقدین کو یہ فلم بہت پسند آئی ہے اور اُن کا کہنا ہے کہ خفیہ کی کہانی بہت اچھی ہے، فلم میں تبو اور وامقہ گبی کی اداکاری بہت ہی کمال تھی، لہٰذا یہ فلم ناظرین کو ضرور دیکھنی چاہئیے۔