نیٹ فلکس پر برطانوی کرائم تھرلر سیریز باڈیز شروع ہوگئی ہے۔
سیریز میں دکھایا گیا ہے کہ جاسوس قاتل کی تلاش میں ہیں، یہ ڈی سی ورٹیگو کے کامک ناول پر مبنی ہے،سیریز کی پہلی قسط 19 اکتوبر کو نشر کی گئی۔
آٹھ اقساط پر مشتمل یہ کہانی ماضی، حال اور مستقبل کے لندن کے چار مختلف جاسوسوں کی پیروی کرتی ہے جب وہ اپنے اپنے دور میں ایک پراسرار قتل کی تحقیقات کرتے ہیں۔
جو بات اس تحقیق میں پریشان کرتی ہے وہ یہ کہ چاروں قتل ایک ہی طرح سے ہوتے ہیں اور یہی چیز سیریز میں ناظرین کی دلچسپی پیدا کرتی ہے ۔
سیریز میں جو چیز ناظرین کو پریشان کرے گی وہ یہ اس میں کبھی 2023 کا زمانہ دکھایا جائے گا، کبھی 1980 کا، کبھی 1941 اور کبھی 2053 کا زمانہ دکھایا جائے گا، جو کہ دیکھنے والوں کی توجہ کو کم کرسکتا ہے۔
تاہم سیریز کافی دلچسپ ہے اور جاسوسی سیریز پسند کرنے والے ناظرین کو ضرور پسند آئے گی۔