نیٹ فلکس کی نئی سیریز لوورز انانیمس کا پہلا ٹیزر جاری، پہلی قسط کب آئیگی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Netflix drops teaser for Lovers Anonymous: What’s the release date?

نیٹ فلکس نے اپنی نئی سیریز لوورز انانیمس کا پہلا دلکش ٹیزر جاری کر دیا ہے، جس کی پہلی قسط 16 جنوری 2025 کو پیش کی جائے گی، اس دلچسپ کہانی کا مرکزی کردار جم ہے جس کی بچپن کی تلخ یادیں اسے محبت پر یقین کرنے سے روکتی ہیں۔

نیٹ فلکس کے مطابق، جم “لو ہسپتال” نامی ایک مرکز کا روح رواں ہے جو محبت کی مشکلات سے دوچار لوگوں کے علاج کے لیے قائم کیا گیا ہے لیکن اس کی زندگی میں ایک نیا موڑ تب آتا ہے جب حزل جو محبت کو شفا کا ذریعہ مانتی ہے اس کے ہسپتال میں داخل ہوتی ہے۔

پریانکا چوپڑا کی دنیا کے سب سے مہنگے ہار کے ساتھ تصاویر وائرل

یوٹیوب پر چند گھنٹے پہلے جاری کیے گئے ٹیزر کو ہزاروں لوگوں نے دیکھ لیا ہے جس نے ناظرین میں اس کہانی کی مرکزی کشمکش اور کرداروں کی زندگیوں کے بارے میں تجسس پیدا کر دیا ہے۔ جم، جو ٹوٹے دلوں کو جوڑنے کے اپنے ہسپتال کے مشن پر گامزن ہے، اپنی قسمت کو حزل کے جذبے اور محبت کی قوت پر یقین کے ساتھ جڑا ہوا پاتا ہے۔

 

اس سیریز کے تخلیق کار باسر باساران ہیں جبکہ اداکاروں میں سیلین چوہداروغلو، ہالیت ارگینچ اور فندا ایریجیت شامل ہیں۔ “لوورز انانیمس” محبت، اعتماد اور جذباتی شفا کے موضوعات کو دلچسپ انداز میں پیش کرے گی۔

Related Posts