کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 0.27 پیسے کی کمی کی درخواست جمع کروادی، کراچی کے بجلی صارفین کو جلد بلوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق یہ درخواست اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میکانزم کے تحت نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو دی گئی ہے۔
نیپرا آج کے الیکٹرک کی اس درخواست کا جائزہ لے گا اور اس ممکنہ کمی سے صارفین کو 460 ملین روپے سے زیادہ کا ریلیف مل سکتا ہے۔
نیپرا نے تصدیق کی ہے کہ اتھارٹی کے الیکٹرک کے آپریشنز میں میرٹ آرڈر کی پابندی کا بھی جائزہ لے گی اور اس حوالے سے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
کراچی سے امیدوار بھی نہیں ملیں گے کیونکہ، سعید غنی ایم کیو ایم پر برہم
اگر یہ کمی منظور ہو جاتی ہے تو کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کے بڑھتے ہوئے اخراجات میں کمی کا سبب بنے گی۔
دوسری جانب وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ معاہدے پر نظرثانی کے بعد ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 5 روپے تک کمی متوقع ہے۔
اسلام آباد میں ایف پی سی سی آئی کے دفتر میں بجلی کے سہولت پیکیج پر بریفنگ کے دوران لغاری نے ملک کی معیشت کو آگے بڑھانے میں کاروباری برادری کے کردار کو تسلیم کیا۔