نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بجلی کا جھٹکا
مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بجلی کا جھٹکا

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعرات کو بجلی کے بنیادی نرخوں میں 7 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

یہ فیصلہ آئی ایم ایف کے مطالبات اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں کے مطابق کیا گیا ہے۔ اس وقت بجلی کا بنیادی ٹیرف 16.91 روپے فی یونٹ ہے اور 7.9078 روپے فی یونٹ اضافے سے یہ 24 روپے فی یونٹ سے زیادہ ہو جائے گا۔

نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں نمایاں اضافے کے پیچھے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے، صلاحیت کی لاگت اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے اثرات کو بتایا۔

ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیرف کا تعین مالی سال 2022-23 کے لیے کیا گیا ہے۔

نیپرا نے ٹیرف وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے جس کے بعد وفاقی حکومت اوسط اضافے پر نوٹیفکیشن جاری کرے گی، ٹیرف کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ٹیرف بڑھانے کی وجہ کیپسٹی لاگت، عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمت میں اضافہ ہے، روپے کی قدر میں کمی ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 518.13 پوائنٹس کی مندی

خیال رہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئے جس میں عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے فوری طور پر قسط جاری نہ کرنے اور پٹرولیم مصنوعات سمیت بجلی کے نرخوں میں اضافے کا کہا گیا تھا جس کے بعد فوری طور پر حکومت نے 26 مئی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کا بڑا اضافہ کیا تھا۔

Related Posts