غریب عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی مزید 19 پیسے فی یونٹ مہنگی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے نومبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، جس کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

چیئر مین توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں نیپرا نے نومبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 19 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پرسماعت کی۔

حکام کے مطابق نومبرمیں ہائیڈل سے گیارہ فیصد کم بجلی پیدا کی گئی،نیلم جہلم پلانٹ کی بندش سے پانی سے کم بجلی پیدا ہوئی۔ کوئلے سےکم جبکہ گیس سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

نائجیریا کا کرپٹو کرنسیوں کو تسلیم کرنیکا فیصلہ، جلد بل پاس کیا جائیگا

نیپرا حکام کے مطابق نومبرمیں میرٹ آرڈرکی خلاف ورزی سے6کروڑ60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا ہے۔ اتھارٹی نے سماعت مکمل کرتے ہوئے تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

Related Posts