بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 78 پیسے اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Electric-Rates-increase

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 78 پیسے اضافہ کردیا۔

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 1 روپے 78 پیسے مہنگی جب کہ جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 13 پیسے سستی کرنے کے نوٹی فکیشن جاری کردیے۔

نیپرا کے مطابق بجلی صارفین سے اکتوبر کے بجلی کے بلوں میں یہ اضافہ وصول کیا جائے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر 24.60 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

علاوہ ازیں نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 13 پیسے سستی کی گئی ہے جس کا ریلیف بھی صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں صارفین کو ایک ارب 60 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نوٹفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک اور 50 یونٹ ماہانہ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر جون اور جولائی میں بجلی سستی اور مہنگی کا اطلاق  نہیں ہو گا۔ 

Related Posts