نیپر ا نے عوام پر بجلی بم گرادیا، بجلی 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NEPRA
نیپر ا نے عوام پر بجلی گرادی، بجلی 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد: نیپرا کی جانب سے ایک بار پھر عوام پر بجلی بم گرادیا گیا، بجلی کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق صرف ستمبر کے بلوں میں ہوگا۔ صارفین پر ایک ماہ کیلئے 59 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی (سی پی پی اے جی) نے 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اس سے قبل جون کا ایف سی اے صارفین سے 9 روپے 90 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا۔ جولائی کا ایف سی اے جون کی نسبت 5 روپے 56 پیسے فی یونٹ ستمبر میں کم چارج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 85 پوائنٹس کی کمی

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافی وصولیاں ستمبر کے ماہ کے بلوں میں کی جائیں گی، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

Related Posts