رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ
رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل تان سری محمد رضا بن محمد سینی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔

نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر امیرالبحر نے رائل ملائیشین بحریہ کے سربراہ کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور نیول ہیڈکوارٹرز میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایا گیا۔

بعد ازاں رائل ملائیشین بحریہ کے سربراہ نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں بحری سیکیورٹی اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

معزز مہمان نے خطے میں مشترکہ بحری سیکیورٹی کو برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ سربراہ رائل ملائیشین بحریہ کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ رائل ملائیشین بحریہ کے سربراہ کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعاون کومزید فروغ ملے گا۔

Related Posts