کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست نیپرا کو موصول

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: کراچی والوں کیلئے بجلی مزید 10 روپے 32 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی درخواست کو نیپرا کو موصول ہوگئی ہے۔

نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست میں 2022-23 کی 3 مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں اضافہ مانگا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست میں اکتوبر تا دسمبر 2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ جولائی تا ستمبر 2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 4.45 روپے فی یونٹ وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آرمی چیف کی تاجر برادری سے ملاقات، سرمایہ کاری کیلئے آسانیاں پیدا کرنیکا فیصلہ

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وصولیاں ستمبر اور اکتوبر 2023 میں کی جائیں، اپریل تا جون کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی کیا جائے۔

خیال رہے کہ اپریل تا جون کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ تک بنتا ہے۔

نیپرا کی جانب سے حکومتی درخواست پر 11 ستمبر کو سماعت کی جائے گی۔

Related Posts