نیپرانے بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 2روپے 37پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NEPRA
نیپر ا نے عوام پر بجلی گرادی، بجلی 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کر دیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 5.21 رہی۔ صارفین سے بجلی کی قیمت میں کیا جانے والا اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 78 پیسے اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

بجلی کی قیمت بڑھنے سے صارفین پر 33 ارب روپے کو بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا جبکہ ماہانہ تین سو یونٹ استعمال کرنے والے اور زرعی صارفین بھی بجلی کی قیمت میں اس اضافے سے مستثنیٰ رہیں گے۔

نیپرا نے استفسار کیا کہ ستمبر میں فرنس آئل سے مہنگے پاور پلانٹس کیوں چلائے گئے ؟ جس پر سی پی پی اے حکام نے جواب دیا کہ اگر فرنس آئل پلانٹس نہ چلاتے تو اضافہ لوڈ شیڈنگ کرنا پڑتی۔

واضح رہے کہ بجلی کی تقسیم کا ر کمپنیوں نے نیپرا سے 2روپے 97پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپر ا نے 30اکتوبر کو درخواست پر اعتراض لگا کر مسترد کر دی تھی۔

Related Posts