بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کیریتی سینن نے انڈسٹری میں اقربا پروری پر لب کشائی کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کیریتی سینن نے کہا ہے کہ اگر ایک پروڈیوسر اگر انڈسٹری سے کسی کو لانچ کررہا ہے تو تو پھر ایسے شخص کو بھی مقع دینا چاہے جس کی کوئی سفارش نہ ہو اور وہ باصلاحیت بھی ہو۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ تبدیلی راتوں رات نہیں ہونے والی لیکن آہستہ آہستہ دنیا ستاروں اور بڑے ناموں کی بجائے ٹیلنٹ اور اسکرپٹ کی طرف راغب ہوتی نظر آئے گی۔
کیریتی سینن نے کہا کہ سیدھی سی بات ہے کہ جب آپ نیپو کڈ کو بالی ووڈ میں جگہ دیں گے تو پھر بغیر سفارش آنے والے زیادہ صلاحیت کے حامل اداکاروں کو بھی موقع ملنا چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ اگر ہم برابری کے مواقع دینا چاہتے ہیں تو پھر انڈسٹری تک آؤٹ سائیڈرز کو بھی رسائی ملنی چاہیے۔
یاد رہے کہ کیریتی سینن نے 2014 میں ٹائیگرو شیروف کے ساتھ فلم ’ہیرو پنتی‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔اکتوبر میں اپنا پہلا نیشنل ایوارڈ جیتنے والی کیرتی، دل والے (2015)، بریلی کی برفی (2017)، لُوکا چھپی (2019)، ممی (2021) اور ادھیپورش (2023) میں اپنی فنی صلاحیتوں مظاہرہ کرچکی ہیں۔