کوئٹہ: بلوچستان حکومت اور حق دو گوادر کو تحریک کے مابین دھرنا ختم کرانے کیلئے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے۔ حکومتی وفد مظاہرین کے مطالبات حل کرانے کیلئے یقین دہانی میں ناکام رہا۔
تفصیلات کے مطابق گوادر ایکسپریس وے پر حق دو گوادر کو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں 3 روزہ دھرنا جاری ہے۔ صوبائی وزیر ضیاء لانگو نے سرکاری وفد کی قیادت کرتے ہوئے مذاکرات کی کوشش کی۔
پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں گے، تحریک انصاف کا اعلان
سربراہ حق دو گوادر کو تحریک مولانا ہدایت الرحمان نے مذاکرات میں شرکت سے انکار کردیا۔ تحریک کے دیگر رہنماؤن پر مشتمل کمیٹی نے سرکاری وفد سے مذاکرات کیے تاہم فریقین کے مابین مطالبات کو تسلیم کروانے پر خاطر خواہ پیشرفت نہ ہوسکی۔
وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کا میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کمیٹی سے مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے، مذاکرات آئندہ بھی جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ مظاہرین زیادہ تر وفاقی حکومت یا ایران سے تجارت کے متعلق مطالبہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے مطالبات اسٹیک ہولڈرز کے سامنے رکھے جائیں گے۔ قبل ازیں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ مذاکرات کیلئے آنے والے وزرا کے پاس اختیارات نہیں تھے۔ جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے، دھرنا جاری رکھیں گے۔